سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندیوں کے بعد مندی، انڈیکس میں 259 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تبدیلیاں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندیوں کے بعد مندی چھاگئی۔
کاروباری ہفتے کا آغاز
نجی ٹی وی دنیانیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 718 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تبدیلی کا لمحہ
بعد ازاں سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 259 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
گذشتہ کاروباری دن کا جائزہ
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2328 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
لین دین کی تفصیلات
سٹاک مارکیٹ میں آج 36 ارب 8 کروڑ 7 لاکھ 72 ہزار 939 روپے مالیت کے 37 کروڑ 19 لاکھ 79 ہزار 603 شیئرز کا لین دین ہوا۔