ججز کا غائب ہونا عمران خان کے خلاف مقدمات جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے: بیرسٹر سیف

مشیراطلاعات خیبر پختونخوا کی بیان

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ججز کا غائب ہونا عمران خان کے خلاف مقدمات کے جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں گرفتار ملزم شاہد ندیم کی ضمانت منظور

غائب ججوں کا مسئلہ

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف قائم تمام مقدمات جھوٹ پر مبنی ہیں اور ججز کا غائب ہونا اس کا واضح ثبوت ہے، اگر مقدمات میں عمران خان کے خلاف معمولی ثبوت بھی ہوتے تو ججز کو سٹریچر پر بھی عدالت میں پیش کیا جاتا۔

مقدمات کا اصل مقصد

انہوں نے کہا کہ کبھی جج کا اور کبھی وکیل کا غائب ہونا جعلی مقدمات کو طول دینے کی ایک چال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے نظامِ انصاف کو جکڑ کر رکھ دیا ہے، اگر عدالتیں انصاف فراہم نہیں کرتیں تو سڑکوں پر آنا شہریوں کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی

عوام کا قوت اور احتجاج

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے گولی چلانے کی آخری چال بھی چلی ہے، اب عوام کا وہ خوف بھی ختم ہوگیا ہے اور دوبارہ نکلنے کے لئے تیار ہیں، جعلی حکومت نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے، عوام اپنے محبوب بانی کیلئے ہر وقت سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار ہیں۔

احتجاجی تحریک کا عزم

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس بار احتجاجی تحریک کو سنبھالنا جعلی حکومت کے بس سے باہر ہوگا، عوام پوری تیاری کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے اور جعلی حکومت کی ہر فسطائی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...