بھارتی طیارے کی اڑان بھرنے اور کریش ہونے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

طیارہ حادثہ احمد آباد
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی اڑان بھرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں طیارے کو احمد آباد ائیرپورٹ سے اڑان بھرتے اور پھر چند ہی سیکنڈ بعد کریش ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشپا 2 فلم کے ہیرو نے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر حیران ہوجائیں گے
حادثے کی تفصیلات
حادثے کا شکار انڈین ائیرلائن کی پرواز میں عملے اور مسافروں سمیت 242 افراد سوار تھے جن میں سے 241 افراد ہلاک ہوگئے۔ لندن جانے والی اس پرواز میں 169 بھارتی اور 53 برطانوی شہری شامل سوار تھے۔ حادثے کا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں موجود 12 افراد ہلاک ہوئے۔
نیا CCTV مواد
New CCTV footage emerges of the Air India 787 as it took off from Ahmedabad. It also appears to show smoke (or dust) as the aircraft lifted off from the runway. pic.twitter.com/8ytjZCDOP1
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) June 12, 2025