چائلڈ لیبر قطعاً برداشت نہیں، بچے میری ریڈ لائن ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی چائلڈ پروٹیکشن پالیسی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پنجاب چائلڈ پروٹیکشن پالیسی نافذ کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔ پنجاب میں پہلا ورچوئل چائلڈ سیفٹی سٹیشن قائم کر کے بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ تیل اور گیس خریدیں ورنہ… ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپی یونین کو دھمکی
جبری مشقت کے انسداد کا پیغام
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بچوں سے جبری مشقت کے انسداد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ چائلڈ لیبر قطعاً برداشت نہیں، بچے میری ریڈ لائن ہیں۔ آج کے دور میں چائلڈ لیبر کے واقعات انسانیت کے لیے المیہ ہے۔ بچوں سے جبری مشقت، معاشرے کے باشعور شہریوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ روز آندھی اور طوفان سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
تعلیم کی اہمیت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے ہاتھ میں قلم، کتاب اور لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں، اوزار اور اینٹیں نہیں۔ قلم تھامنے والی کم سنی کی عمر میں بوجھ اٹھانے پر مجبور بچے ہر مہذب معاشرے کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔ کسی معصوم بچے کا بچپن محفوظ نہ رہا تو آنے والے کل میں معاشرہ مفید شہری سے محروم رہے گا۔ چائلڈ لیبر کو محض ایک مسئلہ نہیں بلکہ نسلوں کے مستقبل کا سوال سمجھتی ہوں۔
بچوں کے حقوق کا تحفظ
چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ چائلڈ لیبر کیخلاف مؤثر اقدامات کے ذریعے بچوں کو جبری مشقت سے نجات دلا کر تعلیم کی طرف لا رہے ہیں۔ ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں ہر بچہ مزدوری نہیں علم حاصل کرے اور قوم کا مستقبل سنوارے۔