بھارتی طیارہ کیوں گرا؟ماہرین نے مختلف خدشات کا اظہار کر دیا

بھارتی طیارہ گرنے کی وجوہات
احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی طیارہ کیوں گرا؟ ماہرین نے مختلف خدشات کا اظہار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمرکوٹ: تالاب میں نہاتے ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے
تحقیقات اور ماہرین کے تجزیے
تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر لائن کا طیارہ گرنے کی وجوہات کیا ہیں؟ اس حوالے سے ماہرین کے مختلف تجزیئے سامنے آئے ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کی ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ رن وے پر جہاز کی وہ اسپیڈ نہیں تھی جو اسے ٹیک آف کے وقت درکار ہوتی ہے۔ جہاز کا رخ اوپر اور رفتار تیز ہونی چاہیے تھی، لیکن یہ ہموار پرواز کی طرح دکھائی دے رہا تھا۔ تحقیقات سے پتا چلے گا کہ کیا پائلٹ اور جہاز کے کمپیوٹرز تمام سینسرز سے درست ڈیٹا وصول کر رہے تھے یا نہیں؟ جہاز کے ایویانکس یا الیکٹریکل سسٹم میں کوئی خامی تو نہیں تھی؟
یہ بھی پڑھیں: مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ، ذرائع
فلیپس کی حالت اور ہوا کا دباؤ
’’جنگ‘‘ کے مطابق ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جہاز کے فلیپس ٹیک آف کے وقت جیسے ہونے چاہئیں، ویڈیو میں ویسے دکھائی نہیں دے رہے۔ جہاز کے ٹیک آف کے وقت ہوا کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے فلیپس کو جتنا پھیلنا چاہیے تھا اتنا نہیں پھیلے تھے۔ بوئنگ ڈریم لائنر کی انتظامیہ یہ جاننے کی کوشش بھی کرے گی کہ جو مسئلہ جہاز گرنے کی وجہ بنا وہ ان جہازوں کا عمومی مسئلہ ہے یا صرف حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں پیش آیا۔ جہاز کے بلیک باکس کی تلاش جاری ہے۔
حادثے کے اثرات
یہ بوئنگ 787 کا پہلا حادثہ ہے، حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئر کی قیمت گر گئی۔