اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

پاکستان کا ایران پر اسرائیلی حملوں پر ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
حملے کی شدید مذمت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسحاق ڈار کا بیان
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابل نفرت اقدام نے عالمی قوانین کے بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی سخت مذمت کی۔
پاکستان کی یکجہتی
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
Strongly condemn unjustified Israeli attacks on Islamic republic of Iran which is a brazen violation of Iran’s sovereignty. This abhorrent action has shaken foundations of international law as well as conscience of humanity; and gravely undermines regional stability & int’l…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 13, 2025