2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا: وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک انتقال کر گئے
ترسیلاتِ زر میں اضافہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ 2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ 30 جون تک سٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے اور ترسیلاتِ زر اس سال 38 ارب ڈالر تک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم کے ذریعے صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ ڈالا گیا یا جمہوریت کمزور کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
معاشی اقدامات
وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ پاکستان کو ملے گا۔ اس سال پانڈا بانڈ جاری کریں گے اور آئندہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ کا رخ کریں گے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور آئی ایم ایف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر ایک پیج پر ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 700 ارب سے زائد کا اضافہ کیا جا چکا ہے جبکہ متوسط طبقے کو گھروں کی تعمیر کے لیے سستے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔








