ایران کا ایٹمی ریکٹ تباہ، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اہم بیان جاری کر دیا

نیویارک میں ایٹمی صورتحال
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایکس پر جاری پیغام میں کہاہے کہ نطنزری ایٹمی ری ایکٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے، ریڈی ایشن میں کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا تاہم معلومات آئیں ہیں کہ بوشہر میں نیوکلیئر پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ لال بٹن نہیں دبانا تھا
بوشہر نیوکلیئر پوwer پلانٹ کی صورتحال
تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے ابھی معلومات فراہم کی ہیں کہ ’بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ‘ کو حملے میں نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی حملے میں اہم ایرانی جوہری تنصیبات میں سے نطنز ری ایکٹر تباہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور حکومت میں کشیدگی میں اضافہ، پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ(ن) کو پارلیمان میں لال جھنڈی دکھانے کا فیصلہ
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا کہ ایران میں موجود اپنے انسپکٹرز اور ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ایران کی تشویشناک صورتحال پر گہری نظر ہے۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا کہناہے کہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور فی الحال نطنزری ری ایکٹر میں ریڈی ایشن میں کوئی اضافہ نہیں ہواہے۔
اسرائیل کا جوابی حملہ
دوسری جانب اسرائیل نے ایران کے جوابی حملے کی تصدیق کردی، ایران کی جانب سے 100 سے زائد ڈرون داغے گئے ہیں، ایرانی ڈرونز کو گرانے کیلئے کام جاری ہے، ایران کی جانب سے میزائل حملہ بھی کیا جا سکتا ہے۔