بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا، مشاورت کا عمل جاری

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا جس کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس کی بڑی تیاری، سندھ حکومت نے کروڑوں روپے جاری کر دیئے
بجٹ کی پیشی کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی کوئٹہ میں صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔ گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے اسمبلی کا بجٹ اجلاس 17 جون کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے۔
مشاورت کا عمل
بلوچستان کے بجٹ سے متعلق وزیرِ اعلیٰ کی پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق بلوچستان کے بجٹ کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مؤثر اور جامع بنایا جائے گا۔