اسرائیل نے حملے سے پہلے کس طرح خفیہ کارروائیاں انجام دیں؟ موساد کی ویڈیو جاری

ایران میں موساد کی خفیہ کارروائیاں
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی خفیہ ادارے موساد نے ایران میں حملے سے قبل کی گئی متعدد خفیہ کارروائیوں کی تفصیلات اور ویڈیوز جاری کر دی ہیں، جن میں ایرانی فضائی دفاعی نظام اور بیلسٹک میزائل لانچرز کو نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیو کے خاتمے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے:وزیراعظم
خفیہ ڈرون بیس کا قیام
ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے ایک اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ موساد نے تہران کے قریب ایک خفیہ ڈرون بیس ایران کے اندر قائم کیا، جہاں سے جمعے کی صبح ہونے والے حملے کے دوران ایرانی بیلسٹک میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی کا مقصد ایران کو جوابی حملے سے روکنا اور اسرائیلی جنگی طیاروں کو فضائی برتری دینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو فیسوں میں من مانا اضافہ نہیں کرنے دیا جائے گا، سینیٹر عرفان صدیقی
ہتھیاروں کی اسمگلنگ
عہدیدار کے مطابق ہتھیاروں سے لیس گاڑیاں ایران کے اندر اسمگل کی گئیں اور انہیں ایسے مقامات پر تعینات کیا گیا جہاں سے ایرانی فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بنایا جا سکے تاکہ اسرائیلی فضائیہ کو ایران کی فضاء میں آزادی کے ساتھ کارروائی کی مکمل سہولت حاصل ہو۔
یہ بھی پڑھیں: نہتے شہریوں پر حملہ کرنیوالے بزدل دہشتگرد انجام کو ضرور پہنچیں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت
جدید گائیڈڈ میزائل کا نصب کرنا
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق موساد کے کمانڈوز نے ایران کے وسطی حصے میں اینٹی ایئرکرافٹ سائٹس کے قریب جدید گائیڈڈ میزائل بھی نصب کیے۔ موساد کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج میں اس کے اہلکاروں کو خفیہ کارروائیوں کے دوران دیکھا جا سکتا ہے، جسے ٹائمز آف اسرائیل نے نشر کیا ہے۔
خطے میں جنگ کا خطرہ
یہ انکشافات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں کے نتیجے میں ایران کے کئی اعلیٰ عسکری اور جوہری سائنسدان ہلاک ہو چکے ہیں، اور خطے میں جنگ کا خطرہ سنگین ہو چکا ہے۔
Mossad has released footage of its operations this morning on the ground in Iran, which involved the targeting of surface-to-air missile launchers and ballistic missiles aimed at Israel. Drones were launched and struck a ballistic missile site near Tehran, preventing Iran from… pic.twitter.com/dewxcEZjSW
— OSINTdefender (@sentdefender) June 13, 2025