میں نے ایران کو 60 دن کی وارننگ دی تھی، آج 61 واں دن ہے، صدر ٹرمپ نے اسرائیلی حملوں کو “انتہائی کامیاب” قرار دے دیا۔

امریکی صدر کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی تعریف
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر گزشتہ رات ہونے والے اسرائیلی حملوں کو "بہت کامیاب کارروائی" قرار دیا ہے اور اسرائیل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے، سکیورٹی گارڈ سہولت کار نکلا
ٹرمپ کی اسرائیل کی حمایت
سی این این سے ٹیلیفون پر مختصر گفتگو میں ٹرمپ نے کہا "ہم یقیناً اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں، اور ہم نے ہمیشہ اس کی ایسی حمایت کی ہے جیسی پہلے کسی نے نہیں کی۔" ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایران کو پہلے ہی متنبہ کر دیا تھا۔ "میں نے انہیں 60 دن کا انتباہ دیا تھا، اور آج دن نمبر 61 ہے۔ انہیں میری بات سننی چاہیے تھی۔ "
ایران کے لیے مذاکرات کا پیغام
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اب مذاکرات کی میز پر آ جانا چاہیے، ورنہ دیر ہو جائے گی۔ "جن سخت گیر عناصر سے میں نمٹ رہا تھا، وہ اب مر چکے ہیں۔" تاہم انہوں نے ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا یہ افراد گزشتہ رات اسرائیلی حملے میں مارے گئے، تو ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں جواب دیا: "وہ فلو یا کووڈ سے نہیں مرے۔"