خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ 2025-2026 پیش: یہ صرف مالی دستاویز نہیں، انصاف کے وعدوں کا ایک اور ثبوت ہے: وزیر خزانہ
پشاور کا بجٹ 2025-2026ء
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ آفتاب عالم نے خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ 2025-2026ء صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس تقریبات میں شرکت
تاریخی لمحہ
بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ آفتاب عالم نے کہا کہ یہ ہمارے لیے تاریخی لمحہ ہے کہ 2013ء سے لے کر آج تک خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کیا۔ 2025-2026ء کا بجٹ پیش کرنے کا اعزاز بھی ہمیں حاصل ہوا، یہ صرف مالی دستاویز نہیں، ترقی، خوشحالی اور انصاف کے وعدوں کا ایک اور ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کا اجلاس ساڑھے 12بجے تک ملتوی
مالی تفصیلات
سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے رکھا گیا ہے، ضم شدہ اضلاع کے لیے جاری اخراجات کا تخمینہ 160 ارب روپے، آئندہ مالی سال کے لیے صحت کا بجٹ 276 ارب روپے کر دیا گیا۔ صحت کارڈ کے تحت مفت صحت سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، صوبائی حکومت نے قرضوں کے مؤثر نظام کے ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔
کفایت شعاری کے اقدامات
’’جنگ ‘‘ کے مطابق صوبائی وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ مالی سال میں صوبائی حکومت نے اس فنڈ میں 150 ارب روپے کی انویسمنٹ کی، رواں مالی سال کے دوران صوبائی حکومت نے واجب الادا قرضوں میں سے 49 ارب روپے کی ادائیگی کی۔ صوبے میں گڈ گورننس کے تحت مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لیے 7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔








