ایران پر حملہ، امریکہ نے اپنی فوج کو بڑا حکم دے دیا، نیا خطرہ پیدا ہوگیا

امریکہ کی فوجی موجودگی میں اضافہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) الجزیرہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ دو امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں اور تہران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے پیشِ نظر امریکہ اپنے فوجی وسائل، جن میں بحری جہاز بھی شامل ہیں، خطے میں منتقل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کو ویزا نہ ملنے کے معاملے پر یو اے ای قونصل جنرل نے بیان جاری کردیا

امریکی بحریہ کی کارروائیاں

رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے تباہ کن جنگی جہاز یو ایس ایس تھامس ہڈنر کو مشرقی بحیرہ روم کی جانب روانہ ہونے کا حکم دیا ہے، جبکہ ایک اور ڈسٹرائر جہاز کو بھی پیشگی طور پر آگے بڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر وائٹ ہاؤس کی درخواست پر فوری طور پر کارروائی کی جا سکے۔

نیشنل سیکیورٹی کونسل کی مشاورت

الجزیرہ کے مطابق ان میں سے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت قومی سلامتی کونسل کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اس کشیدہ صورتحال پر اہم مشاورت کر رہے ہیں۔ اس پیش رفت کو خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ اور ممکنہ جنگی ماحول کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...