ایران نے اسرائیل کے خلاف کارروائی کو “عملیات وعدہ صادق 3” کا نام دے دیا، اس کا کیا مطلب ہے؟

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ شروع کر دیا ہے جس میں سینکڑوں میزائل اور ڈرون اسرائیل پر داغے گئے ہیں۔ ایران کی طرف سے اس آپریشن کو "تیسرا سچا وعدہ" کا نام دیا گیا ہے۔ فارسی میں اس کا نام عملیات وعدہ صادق 3 جبکہ انگریزی میں اس کا ترجمہ ٹرو پرامس 3 بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیاۓ سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا
پہلا حملہ: ٹرو پرامس 1
ایران کی طرف سے ٹرو پرامس کے نام سے اسرائیل کے خلاف پہلا حملہ تب کیا گیا تھا جب اسرائیل نے ایران کے اندر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا تھا۔ اس آپریشن میں اسرائیل پر 300 سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے گئے تھے۔
دوسرا حملہ: ٹرو پرامس 2
آپریشن ٹرو پرامس 2 اس وقت کیا گیا جب اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کی قیادت کے خلاف کارروائی کی جس میں حسن نصراللہ بھی مارے گئے تھے۔ اس کارروائی میں ایران نے 200 کے قریب میزائل اسرائیل پر داغے تھے۔