اداکار نعمان اعجاز کم آمدن والے طبقے کو مہنگی بجلی دینے پر ناراض

نعمان اعجاز کا مہنگائی پر ردعمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے مہنگائی کی چکی میں پسے کم آمدن والے طبقے کو مہنگی بجلی دینے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
عوامی مسائل پر کھل کر اظہار
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نعمان اعجاز اکثر عوامی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر رائے
اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پر غریب عوام کو مہنگی بجلی دینے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ 20 ہزار تنخواہ لینے والے کو 60 روپے فی یونٹ بجلی کا ریٹ لگایا جاتا ہے اور لاکھوں میں تنخواہ لینے والوں کو بجلی کیوں مفت دی جاتی ہے۔
مہنگائی اور فرق
نعمان اعجاز نے اسٹوری کے آخر میں اس فرق اور غریب پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'واہ کوئی لفظ نہیں۔'