بھارتی طیارہ حادثے سے ایک ہفتہ قبل کی گئی بھارتی نجومی کی پیشگوئی نے ہنگامہ برپا کر دیا
بھارتی طیارہ حادثے کی پیشگوئی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ہونے والے حالیہ طیارہ حادثے سے ایک ہفتہ قبل بھارتی نجومی کی پیشگوئی وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت فیسٹیول، پنجاب کے ثقافتی رنگ اور خوشیوں کو دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے: عظمٰی بخاری
حادثے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق 12 جون کو بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا بدقسمت جہاز اڑان بھرنے کے 30 سیکنڈ بعد گرگیا تھا۔ طیارہ دوپہر ایک بج کر 38 منٹ پر لندن کےلیے روانہ ہوا تھا لیکن ایک منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سی آئی اے نے ایرانی رہنماؤں کے اجتماع کی نشاندہی میں مدد کی جس کے بعد اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا، امریکی میڈیا
جان و مال کا نقصان
سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں جہاز میں سوار 241 مسافر ہلاک اور ایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بے وفائی بہت تکلیف دہ ہے، میں گووندا سے آخری سانس تک محبت کرتی رہوں گی، اہلیہ سنیتا آہوجا
مرنے والوں کی تعداد
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 274 ہوگئی ہے جب کہ طیارے کے گرنے کی جگہ سے ملبہ ہٹانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 2600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
نجومی شرمستھا کی وائرل پیشگوئی
تاہم اب طیارہ حادثے سے ایک ہفتہ قبل ہی بھارتی نجومی شرمستھا کی پیش گوئی وائرل ہوگئی ہے۔ 5 جون کو ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں بھارتی نجومی شرمستھا نے اپنی ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں اب بھی بھارت میں طیارہ حادثے اور اس سے ہونے والی تباہی کی پیش گوئی پر قائم ہوں‘۔
آنے والے حادثات کی پیشگوئی
شرمستھا کی ٹوئٹ میں درج ہے کہ 2025 میں بھارت میں طیارہ حادثے کی خبریں سب کو صدمے میں ڈال دیں گی۔ انہوں نے دسمبر 2024 میں بھارت میں طیارہ حادثہ کی پیشگوئی کی تھی جبکہ ساتھ ہی انہوں نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری میں ترقی کی بھی پیشگوئی کی تھی۔









