اسرائیل انسانیت کی جنگ لڑ رہا ہے

بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کی حمایت
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بھارتی انتہا پسند ہندو اسرائیل اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے اور اسلام اور مسلم ممالک کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔ انتہا پسند جنونی ہندو ایران اور اسرائیل جنگ کو انسانیت کا مسئلہ قرار دینے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل حکومت کا بڑا اقدام
ٹوئیٹ کی مثال
اس حوالے سے ایک ٹوئیٹ کو مثال کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ ایک صارف نے، جو ’’بابا بنارس‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، ’’ایکس‘‘ پر ایک ٹوئیٹ کیا جس میں کہا گیا:
’’اسرائیل، اسرائیل کے لیے جنگ نہیں لڑ رہا ہے۔ اسرائیل انسانیت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اگر آپ اسرائیل کے ساتھ نہیں ہیں تو آپ بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کے ساتھ ہیں۔‘‘
بابا بنارس کی شناخت
سوشل میڈیا پر ’’بابا بنارس‘‘ کون ہے، اس کی پہچان کیا ہے اور اس ’’بابا‘‘ کا نظریہ کیا ہے؟ اس حوالے سے بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’’بابا بنارس‘‘ ایک پروپیگنڈا گورو ہے، جس کی شناخت خفیہ ہے۔ یہ بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی پر خوشیاں بھی مناتا ہے۔