بھارت کی معروف نوجوان اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گئیں
ثنا مقبول کی صحت کی صورتحال
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور بگ باس او ٹی ٹی 3 کی فاتح ثنا مقبول جگر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا میڈیکل ریکارڈ چیف جسٹس کو یقین دہانی کے باوجود خاندان کو نہیں دیا گیا، ذاتی معالجین کو معائنے کی اجازت نہیں ، یہ انسانیت سوز سلوک ہے، سلمان اکرم راجا
جگر کی بیماری کی تشخیص
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جگر سروسس (liver cirrhosis) میں مبتلا ہوگئی ہیں، جس میں جگر داغدار اور مستقل طور پر خراب ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے بھارت میں موجودگی کی اطلاع ملی تو پاکستانی سفارتخانے نے ظہرانہ کا اہتمام کیا، 10 مہر بند باضابطہ دعوت نامے کمرے میں موجود تھے۔
ثنا مقبول کا بیان
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ثنا مقبول نے بتایا کہ میں کچھ عرصے سے آٹو امیون ہیپاٹائٹس کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہوں لیکن حال ہی میں حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔
ثنا مقبول نے مزید کہا کہ مدافعتی نظام نے میرے جگر پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے اور اب مجھے جگر کی سروسس کی تشخیص ہوئی ہے لیکن میں مضبوط رہنے کی کوشش کررہی ہوں، امیونو تھراپی شروع کردی ہے اور صحت پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔
بیماری کے اثرات
اداکارہ نے مزید بتایا کہ یہ بیماری اچانک نہیں ہوئی لیکن حال ہی میں یہ بگڑ گئی، جس کی وجہ سے میں نے اپنے کام کو روک دیا ہے۔








