سندھ بجٹ: ججز کیلئے ۱۹ کروڑ ۷۰ لاکھ روپے سے ریسٹ ہاؤس تعمیر کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا نیا منصوبہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے ہائیکورٹ کے ججز کیلئے ہاکس بے کے پر فضا مقام پر 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے ریسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کی آڈٹ رپورٹ 14-2013 میں سنگین مالی بے ضابطگیوں اور کسٹمز قوانین کی خلاف ورزیوں کا انکشاف
مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی منصوبے
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے نئے مالی سال برائے 2025۔26 میں محکمہ قانون سندھ و عدلیہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر ایک ارب 75 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔
ریسٹ ہاؤس کی تعمیر کا تخمینہ
ان منصوبوں میں عدالت عالیہ کے ججز کے لیے ہاکس بے کے پرفضا مقام پر ریسٹ ہاؤس تعمیر کرنے کا نیا منصوبہ بھی شامل ہے جس کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔








