اسرائیلی حملوں میں ایران کے مزید تین جوہری سائنسدان جاں بحق
اسرائیلی فوج کا دعویٰ
تل ابیب/تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے دوران ایرانی جوہری پروگرام سے وابستہ 9 ماہرین اور سائنسدانوں کو مار دیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسرائیل نے 6 ماہرین کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ہفتے کے روز جاری بیان میں یہ تعداد 9 تک بڑھا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 100 سے زائد بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والے چوہے نے عالمی ریکارڈ بنادیا
ہلاک ہونے والے ماہرین کی تفصیلات
اسرائیلی فوج کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں مکینکس کے ماہر علی بخشوئی کریمی، فزکس کے ماہر منصور عسگری، اور مٹیریل انجینئر سعید برجِی شامل ہیں۔ ان تینوں ماہرین کی ہلاکت کی تصدیق ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے بھی کر دی ہے۔
ایرانی جوہری پروگرام میں کردار
اسرائیل کے مطابق یہ تمام افراد ایران کے متنازع جوہری پروگرام میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے تین اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈروں کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔








