محرم الحرام میں پنجاب میں دفعہ 144، پولیس کے ساتھ رینجرز اور آرمی کے جوان بھی فرائض انجام دیں گے

محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)۔ محرم الحرام میں پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہو گی، پولیس کے ساتھ رینجرز اور آرمی کے جوان بھی فرائض انجام دیں گے۔

کابینہ کمیٹی کا اجلاس

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 30 واں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے بریفنگ دی۔

سیکیورٹی کے انتظامات

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں محرم کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ 9 اور 10 محرم کو دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

خصوصی سیکیورٹی انتظامات

انہوں نے بتایا کہ عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر غسل کی تقریب کے دوران زائرین کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ امن کمیٹیوں کو متحرک کر کے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر امن و امان کی فضاء خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

امن و بھائی چارے کا پیغام

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مساجد و امام بارگاہوں سے امن و بھائی چارے کا پیغام دیا جائے۔ مذہبی ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے اتحاد بین المسلمین کمیٹیوں، امن کمیٹیوں اور علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہے۔

فیلڈ میں متحرک رہیں

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز فیلڈ میں متحرک رہیں۔

محکمہ داخلہ کا خصوصی ای پورٹل

سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ محرم الحرام کے لیے محکمہ داخلہ کا خصوصی ای پورٹل فعال کر دیا گیا ہے جہاں تمام معلومات بروقت دستیاب ہیں۔ محرم کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کا مرکزی کنٹرول روم بھی مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کی تیاریوں کے متعلق ہدایات

سیکرٹری داخلہ نے سوفیصد عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عمل درآمد کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

رضاکاروں کی سیکیورٹی کلیئرنس

سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی پر مامور رضاکاروں کی سیکیورٹی کلیئرنس محرم سے قبل مکمل کی جائے۔ کابینہ کمیٹی اجلاس میں سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...