اسرائیل کا آج رات ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ

اسرائیل کا ایران کے خلاف نیا حملہ
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل نے ایران پر آج رات پھر بڑے حملے کا منصوبہ بنالیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے دھمکی دی کہ جلد اسرائیلی طیارے تہران کی فضاؤں میں ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو ایسا جواب دیں گے جس کا ان کی قیادت نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا اور آیت اللہ حکومت ہر جگہ نشانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل کا معمہ حل، مقتول کا دوست گرفتار کرلیا گیا
نیتن یاہو کی دھمکیاں
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع نے بھی حملے نہ روکنے کی صورت میں ایران کو جلا کر راکھ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اسرائیلی فضائیہ کا منصوبہ
اُدھر اسرائیلی میجر جنرل ٹومر بار نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ کی مکمل منصوبہ بندی کے تحت تہران پر حملے جاری رہیں گے۔