ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی گھریلو پریشانیاں بڑھ رہی ہیں۔آپسی تعلقات میں تیزی سے خرابی آرہی ہے اور مالی معاملات بھی تنگ کئے ہوئے ہیں۔ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے۔ ایک تو نماز کی طرف توجہ دیں۔ یاحیی ُ یا قیوم کا ورد کیا کریں اور غصے کے بجائے حکمت سے کام لیں۔ جو کام پیار سے ہو جائے اس کو ضرور جھگڑے سے حل کرنا ہے اس لئے آپ اپنی جگہ کی تبدیلی پر غور کریں۔ ایسا کریں گے تو راستہ خود بخود نکل آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یہاں عجیب خاموشی ہے: جنگ بندی سے پہلے اور بعد میں بھارتی میڈیا کی ٹون میں کیا فرق پڑا؟ انٹرنیٹ صارفین بھی حیران پریشان
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کے لئے اب ایک بند راستہ کھل رہا ہے، آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے انشاءاللہ وہ ہو جائے گا اور آپ کی مالی پوزیشن بھی بہتر ہو سکے گی۔ کاروباری حضرات کے لئے آج کا دن خاص طور پر بہتری کی طرف لے کر جائے گا اور پھر پورا ہفتہ دن بدن مزید صورتِ حال اچھی ہوتی جائے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے کسی کام کرنے کے چکروں میں تھے اب راستہ اور آسان ہو گا اور اولاد کے حوالے سے جو پریشانی تھی وہ انشاءاللہ دور ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے ہر قسم کی اشیاء کی درآمد پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اپنے لئے اب سنجیدہ ہو کر سوچنا ہو گا۔ آپ جس بھی طرح سے ممکن ہو سکے تو تبدیلی پر غور کریں۔اس کے لئے یہ بڑا اچھا موقع ہے جو کام برسوں میں نہیں ہوا تھا اب وہ ہو سکے گا۔ ویسے بھی لگتا ہے کہ اب یہ جگہ آپ کو خاص راس نہیں آ رہی۔ تبدیلی اگر ہو جائے تو انشاءاللہ زندگی کو آگے چلانے میں آسانی ہو گی اور خاص طور پر اپنے مخالفین سے دوری بھی ہو سکے گی۔ اس وقت کسی چیز کے زیر اثر ہیں صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ نے اب صورتِ حال کے مطابق قدم اٹھانا ہے، جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا، اب ذرا سی غلطی ہوئی تو بات بگڑ سکتی ہے۔ مخالفین اور حسد کرنے والے بھی سر پر بیٹھے ہیں۔ خاموشی سے چلیں اپنی بات کسی سے نہ کریں اور ناہی مالی لین دین کریں۔ جو لوگ دو تین راتوں میں جو بھی خواب دیکھیں اس کو بطور استخارہ سمجھیں اور جو اشارے ملیں،اس کا کسی سے ذکر نہ کریں ورنہ کام نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی آج کی مصروفیات سامنے آگئیں
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بار پھر قسمت مہربان ہو رہی ہے۔ پچھلے تین سال تو بڑی مشکل کے تھے۔ مگر اب مشتری اور شمس دونوں خوبصورت ستارے عطارد کے گھر میں بیٹھیں گے تو چار چاند لگ جائیں گے۔ عزت ، شہرت، دولت مشکلات کا خاتمہ اور زندگی آگے بڑھنے جیسے معاملات میں بحکم اللہ آسانیاں ملیں گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بندش میں تھے ان کے لئے اس سے نکلنے کی خبر بھی ہے۔ خواہشمند افراد کا رشتہ بھی طے ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ارسا کو خط، ٹی پی لنک کینال بند کرنے کا مطالبہ
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک اہم ذمہ داری سے نجات ملے گی اور جس جگہ آپ نے امید لگارکھی تھی وہ بھی بحکم اللہ پور ہوتی دکھائی دے گی۔جو لوگ کسی بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے۔اس میں کامیاب ہوں گے، خاص طورپر مالی معاملات بہتر ہو ں گے۔ اولاد کے بارے میں اگر بڑا فیصلہ کرنا ہے تو اس میں آسانی ہو گی اور گھریا جگہ تبدیل کرنی ہے تو وہ بھی انشاءاللہ ممکن ہو سکے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بندش میں تھے اب وہ آزاد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کے اکیلے چھوڑے جانے کے دعوے کی تردید کردی
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک باہر کا شخص اگر ذاتی زندگی میں مداخلت کرے تو اس کو فوری طور پر اپنے سے دور کر دیں اور اپنے تمام معاملات کو خفیہ رکھیں۔ آپ کے زیادہ بولنے سے کام خراب ہوتا ہے اور بنا بنایاکام بگڑ جاتا ہے۔ اس وقت ایک خاص قسم کی مخالفت ہو رہی ہے،آپ کو اس سے بحکم اللہ بچ کر چلنا ہو گا ،آپ کی نجات اسی میں ہے۔ آپ حسبنااللہ ونعم الوکیل کا ورد 450 مرتبہ روزانہ کر لیا کریں اور باوضو زیادہ رہا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دوسرے بینچ کو منتقل
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ستاروں کی پوزیشن ان دنوں آپ کے حق میں نہیں جا رہی۔ آپ کو قدرتی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے میں ناکامی ملتی ہے اور اندرونِ خانہ مخالفت بھی ہو رہی ہے۔ ہر کام عین موقع پر آکر سخت مشکل کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس لئے آپ کو چند دن اپنے ارد گرد حصار بنا کر چلنا ہے۔ حسب ِتوفیق صدقہ بھی دینا ہے۔ ان لوگوں سے دور رہنا ہے جو آپ کو آگے بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں: ملاقات کرنے سے انکار پر ثناء یوسف کو قتل کیا، ملزم عمر حیات کا اعترافی بیان
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس راستے پر چلنے کی کوشش میں ہیں وہ مناسب نہیں لگتا۔ اگر دل کے ہاتھوں مجبور ہر کر قدم اٹھاتے رہیں گے تو شدید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے، اس لئے اب حالات کو اور جائز ناجائز قسم کے معاملات کومد ِنظر رکھ کر ہی قدم اٹھانا ہے اور جس طرح بھی ممکن ہو، اپنے قدم غلط سمت جانے سے روکنے ہیں۔ جو لوگ معاملات سمجھ جائیں گے وہی لوگ کامیاب ہیں۔ اس وقت آزمائشی دن چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کی صورت میں بھارت کی معیشت بری طرح متاثر ہو گی، سابق بھارتی جج
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جب تک آپ اپنا قبلہ درست نہیں کریں گے۔ معاملات بھی ٹھیک نہیں ہوں گے۔ خود کو بند گلی میں آپ نے خودہی لا کر کھڑا کیا ہوا ہے۔ اب بھی وقت ہے توبہ کر کے اللہ پاک سے مدد مانگیں اور نماز کی پابندی بھی شروع کردیں۔ بڑی امید ہے وہ آپ کو سیدھے راستے پر لاکھڑا کرے گا اور آپ کی تمام مشکلات کو بھی دور کر دے گا۔یہ ہفتہ اہم ہے، مگر نیت کے ساتھ ہی پھل ملے گا۔ اپنے دل کو قابو میں رکھیں ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم نے تحریک کی شکل اختیار کر لی
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک مشکل وقت تھا جو اللہ پاک نے ٹال دیا ہے۔ آپ کو اب انشاءاللہ اچھے دنوں کا سامنا ہی ہو گا۔ آپ نے بس محنت کے لئے خود کو تیار کرنا ہے اور جس کام کی آفر ملے اس کو پکڑلینا ہے، اللہ نے چاہاتو اس میں بڑا فائدہ ہو گا۔ کاروباری معاملات میں بہتری آئے گی ۔آپ اگر اس کو بدلنا چاہتے ہیں تو فی الحال بدل لیں امید ہے کہ اسی جگہ فائدہ ملے گا اور خواہشمند افراد سفر کے لئے تیاری شروع کر دیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپکی دلی مراد کسی وقت بھی پوری ہو سکتی ہے۔ کافی دنوں سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے، وہ اب کامیاب ہو رہی ہے اور آپ کے گھر کی تکلیفیں دور ہو رہی ہیں۔اللہ نے چاہا تومشکل کے جتنے سال گزرے ہیں،اب ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔ آپ کے وہ لوگ کام آسکتے ہیں جن سے کبھی امید بھی نہ تھی ۔ایک طرف سے مالی امداد بھی ہو سکتی ہے جن لوگوں سے ناراضگی چل رہی تھی،ان سے صلح بھی ہو سکے گی۔








