خیبر پختونخوا سے کچھ لوگ اسلام آباد آ رہے ہیں، مولانا کے مشورے سے انہیں جواب دیں گے: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جب مشکل آتی ہے تو لوگ رات گئے مولانا کا در کھٹکھٹاتے ہیں، پاکستان کو مولانا کی ضرورت ہے، ہم مولانا صاحب کے ساتھ چلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان کا ایک دفعہ پھر عام بلوچوں پر حملہ، شہر میں کیسے داخل ہوئے؟ جانیے
خیبر پختونخوا کے لوگوں کی آمد
’’جنگ‘‘ کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے کچھ لوگ اسلام آباد آ رہے ہیں، مولانا صاحب کے مشورے سے انہیں جواب دیں گے۔ فضل الرحمان سے میرا بھائیوں جیسا تعلق ہے، ان کی رہنمائی ہم تمام پاکستانیوں کے لیے ضروری ہے، مولانا ہمارے استادوں میں سے ہیں، ہم ان سے سیکھتے رہیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کی کراچی آمد
واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی میں سینیٹر فیصل واوڈا کے گھر پہنچے اور ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔