ایران پر اسرائیل کے حملوں میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر کا ایرانی حملوں پر بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران پر اسرائیل کے حملوں میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام ڈرامہ مودی کی سازش، سابق بھارتی وزیر خارجہ کا بڑا انکشاف
ایران کیخلاف اقدامات کی دھمکی
بین الاقوامی خبررسانی ادارے سی این این کے مطابق ٹروتھ سوشل پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کیخلاف کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران کو امریکی افواج کی طاقت کا وہ مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا جو کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان امن کی امید
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدے میں آسانی پیدا کرسکتے ہیں، یہ خونی تنازع ختم کیا جاسکتا ہے۔