آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے: سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تنازعات کے حل کے لیے طاقت کا استعمال نہ کرنے کی ضرورت
نجی ٹی وی جیو نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں سعودی ولی عہد نے ایرانی صدر سے تنازعات کے حل کے لیے طاقت کا استعمال نہ کرنے پر زور دیا۔
ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی اہمیت
ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہے، اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی حکومت ایران سے تنازع بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکہ جنگ میں شامل ہو۔
اسلامی دنیا کا اتحاد
انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کی حمایت میں متحد ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ ایران دانشمندانہ اقدام کرے گا۔
ایرانی صدر کا بیان
اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امن کا ہدف حاصل کرنے کے قریب پہنچنے پر اسرائیل اسے ناکام بناتا رہا، اور سعودی عرب اور ایران مل کر خطے کو پر امن بنانے کی کوشش کریں گے۔