والد سے محبت کے اظہار کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
دنیا بھر میں والد کا دن
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں والد سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن سے متعلق نابینا طالبہ کی درخواست پر ڈائریکٹر محکمہ تعلیم اور کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ کو نوٹس جاری
باپ کی قربانی
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق ماں کی طرح باپ بھی اولاد کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار رہتا ہے۔ ایک جانب جہاں ماں اپنی اولاد کو ہر مشکل سے دور رکھتی ہے، وہیں باپ اپنی اولاد کی ہر خواہش پوری کرنے کیلئے دن رات محنت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کشیدہ صورتحال پر تشویش، اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کریں، حافظ نعیم الرحمن
والد کا مقام
جون کے تیسرے اتوار کو دنیا بھر میں والد سے محبت کے اظہار کا دن منایا جاتا ہے اور اس بات کا اعتراف کیا جاتا ہے کہ ایک والد اپنی فیملی پر چھت کی مانند ہوتا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک آزادی کی کارکن مان وتی کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا، ہاتھ میں لاٹھی پکڑے گاندھی کا نسوانی ایڈیشن لگ رہی تھیں، انگریز سامراج کیخلاف جدوجہدکی
والد کی خواہشات
باپ دنیا کی وہ واحد ہستی ہے جو اپنی اولاد کو خود سے زیادہ کامیاب دیکھنا چاہتی اور اسی تگ و دو میں وہ اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر اظہار برہمی، سبزیوں کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری
والد کی محبت
والد چاہے جس طبقے سے بھی تعلق رکھتا ہو، اپنی بچوں کی خوشیاں سمیٹنے میں کوشاں رہتے ہوئے خود اپنا سکون بھول جاتا ہے۔ والد ایک شجر سایہ دار کی طرح اپنے بچوں کو زندگی کے سرد و گرم سے محفوظ رکھتا ہے۔
والد کی قدر کریں
اپنے والد کی قدر کیجئے، آج کے دن خاص طور پر ہر والد کو سلام۔








