اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کل کرے گا
سٹیٹ بینک کی نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کل کرے گا۔ شرح سود گیارہ فیصد تک برقرار رکھنے کی توقع ہے۔ دسمبر تک مہنگائی میں اضافہ کی اوسط شرح آٹھ فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ میں سی این جی بندش کا اعلان
زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق مرکزی بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا، جس میں ملکی اور غیرملکی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا
مہنگائی کی صورتحال
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح مئی میں ساڑھے تین فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ دسمبر تک مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح آٹھ فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
شرح سود کی متوقع صورتحال
اس صورتحال میں شرح سود گیارہ فیصد پر برقرار رہنے کی توقع ہے، گزشتہ سال جون سے اب تک پالیسی ریٹ میں گیارہ فیصد کمی کی جاچکی ہے۔








