ہم جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے پانی روکا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا،:بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری کی بیان
لند ن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے پانی روکا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار، بعض مقامات پر بارش کا امکان
بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ
نجی ٹی وی سماءکے مطابق جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلہ کو واپس لینا پڑے گا۔ پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بھی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی
پانی کی اہمیت
بلاول بھٹو نے کہا پانی روکنا پاکستان کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ پانی ہماری بقا ہے، اپنے حق سے کسی صورت دستبرار نہیں ہوسکتے۔
دہشتگردی کے واقعات
انہوں نے کہا پاکستان میں دہشتگری کے واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ ہم نے کبھی نہیں کہا دہشتگردی کی وجہ سے جنگ چھیڑ دیں گے۔








