پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ، ان کے استقبال کے لیے کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟ ویڈیوز سامنے آگئیں۔
پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ
اسلام آباد، نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ متوقع ہے اور خطے کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں ان کا یہ دورہ مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ ان کے استقبال کے لیے پاکستانی امریکن کمیونٹی اور کانگریس نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اس سلسلے میں ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 10 ملزمان نے سرنڈر کر دیا اور کروڑوں روپے مالیت کے اثاثوں سے دستبرداری کی درخواست عدالت میں جمع کرادی
امریکہ میں خیرمقدم کی تیاریاں
تفصیل کے مطابق، الیکٹرانک بورڈز پر بھی پاکستان کے جھنڈے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی تصاویر دیکھی گئی ہیں۔ فیلڈ مارشل کا امریکہ میں خیرمقدم کرنے اور ان کی حمایت میں پاکستانی امریکن کمیونٹی اور کانگریس کے ارکان تیار ہیں، اور ان کی طرف سے الیکٹرانک اشتہارات بھی نشر ہونا شروع ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Panjgur mein 5 mazdooron ka qatal bad tareen buzdili hai, hoslay pust nahi honge: Maryam Nawaz
ویڈیوز کا اشتراک
اسی طرح یہ ویڈیو نیو یارک کے معروف ٹائمز سکوائر کی ہے جہاں سے سامنے آنیوالی ویڈیو میں امریکی و پاکستانی پرچم اور پاکستان کے خوبصورت مناظر کے کلپس الیکٹرانک بورڈز پر اپنے رنگ بکھیر رہے ہیں۔








