بھارتی فضائیہ اندرونی ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی کا شکار، ہیلی کاپٹر حادثات میں اضافہ، فضائی سروسز پر سنگین سوال اٹھ گئے

بھارتی فضائیہ کی مشکلات

لاہور (طیبہ بخاری سے) بھارتی فضائیہ اندرونی ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال نے فضائی صلاحیتوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کھلاڑیوں کو سکندر رضا سے سیکھنا چاہیے ، وسیم اکرم

حالیہ ہیلی کاپٹر حادثہ

تفصیلات کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے علاقے کیدارناتھ سے گپت کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں 7 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ ’’این ڈی ٹی وی نیوز‘‘ کے مطابق آریان ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 6 یاتری اور ایک پائلٹ سوار تھے۔ حادثہ صبح 5 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، اور پرواز کے صرف 10 منٹ بعد ہی ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ کیدارناتھ مندر 2 مئی کو کھلنے کے بعد 6 ہفتوں کے دوران پیش آنے والا یہ پانچواں ہیلی کاپٹر حادثہ ہے۔ حادثے کے بعد ملبے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاشیں ناقابل شناخت ہو گئیں۔ حادثے کے باعث یاتریوں میں تشویش کا آغاز ہو گیا ہے۔ 7 جون کو بھی ایک ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوتے ہوئے بچ گیا، کچھ حصہ زمین پر گرا۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کرنے والا نوجوان جوڑا قتل

تحقیقات کی تازہ رپورٹس

رپورٹ کے مطابق ’’بھارتی فضائیہ اندرونی ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی کا شکار ہے۔ مودی سرکار کی کرپشن اور ذاتی مفادات نے بھارتی فضائیہ کو نااہلی کا شکار کر دیا ہے۔ صرف گزشتہ ایک ماہ میں ہی بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ مسلسل پیش آنے والے حادثات کے باعث کیدارناتھ یاترا کی فضائی سروسز پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ آریان ایوی ایشن کا حادثہ اتراکھنڈ ایوی ایشن اتھارٹی کی مجرمانہ غفلت اور حفاظتی لاپروائی کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ماضی کے حادثات

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’’12 جون کو بھی لندن جانے والی ایئر انڈیا پرواز احمد آباد میں گر کر تباہ ہوگئی، جس کے نتیجے میں 241 مسافر اور متعدد زمین پر موجود افراد ہلاک ہوئے۔ 8 مئی کو اتراکھنڈ کے ضلع اتراکاشی میں گنگوتری دھام جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا، جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ اس سے قبل 5 جنوری کو بھارتی ریاست گجرات میں تباہ ہونے والے کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ کبھی بھارت کے جنگی طیارے تباہ ہوتے ہیں تو کبھی مسافر طیاروں اور ہیلی کاپٹروں میں حادثات پیش آتے ہیں۔ گزشتہ 2 سالوں کے دوران بھارت میں کئی فوجی اور نیم فوجی ہیلی کاپٹر حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔

مبصرین کی آراء

مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کے دور میں، جہاں دیگر شعبوں میں بھارتی نااہلی واضح ہوئی، وہیں ہوا بازی کے شعبے میں بھی آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں۔ ان حادثات کی بڑی وجہ مودی سرکار کے دور میں کرپشن اور اہم شعبوں میں رشوت کے عوض نااہل افراد کی بھرتیاں ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...