شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں، اسرائیل کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے: ایران
ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے چند گھنٹوں میں اسرائیل پر میزائلوں سے دوسرا حملہ کر دیا، اتل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن گونجنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی ’’اڑان تھم گئی‘‘ قیمتوں میں کمی
دھماکوں کی آوازیں
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی اسرائیل سے دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں، ایک میزائل عمارت میں لگا ہے۔ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بار پھر سائرن کی آوازیں گونجنے لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں: بلاول بھٹو
ایرانی فوج کی ہدایات
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایرانی فوج نے اسرائیلی آباد کاروں سے کہا کہ وہ مقبوضہ علاقے فوری طور پر خالی کر دیں، اسرائیل کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایران کے توانائی مرکز پر اسرائیلی حملے کے بعد ملک میں پیٹرول راشن سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے ۱۹۵۵ میں راولپنڈی اور چکوال کی سرحد پر ڈیم بنانے کی تجویز دی لیکن آج تک نہیں بنا: عدنان حیدر
پیٹرول کی قلت اور ٹریفک جام
ایران میں کاروں میں 15 لیٹر سے زائد پیٹرول نہیں ڈالا جا رہا جبکہ بڑی تعداد میں ایرانی دارالحکومت کے شمالی علاقوں میں منتقل ہو رہے ہیں، جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا ہے۔
سیکیورٹی کی حالت
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اپنے تمام ایئر پورٹ اور فضائی حدود مکمل طور پر بند کر دی ہے۔ اسرائیل میں پبلک سیفٹی گائیڈ لائنز میں 17 جون تک توسیع کی گئی ہے، جو شہریوں کےلیے نافذ العمل رہے گی۔








