امریکہ: مزید 36 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی پر غور، کون سے ممالک شامل؟

نئی سفری پابندیاں
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ نے نئی سفری پابندیوں کا منصوبہ شروع کردیا، جس کے تحت مزید 36 ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق کے ساتھ ساتھ صوبے میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے
مقامی خبریں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، 36 ممالک کی اس فہرست میں انگولا، کمبوڈیا، نائیجیریا، یوگنڈا، مصر، گھانا، تنزانیہ، زیمبیا، زمبابوے سمیت افریقی، ایشیائی اور کیریبیئن خطے کے متعدد ممالک شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔
نئے معیارات
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط شدہ میمو کے مطابق، محکمہ خارجہ کی جانب سے فہرست میں شامل ممالک کو نئے معیار اور تقاضے پورے کرنے کے لیے 60 دن کی مہلت دی جا رہی ہے۔