لاڑکانہ ؛مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق

مسلح افراد کی فائرنگ
لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاڑکانہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ایس ایچ او جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، انسپکٹر نذیر چانڈیو تھانہ میرپور برڑو میں تعینات تھا۔ ایس ایچ او فرانزک لیبارٹری میں کیس پراپرٹی جمع کروانے آیا تھا کہ اسی دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔