مودی سرکار اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد سامنے آ گئے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع

پاکستان کی جوہری حملے کی دھمکی کا جھوٹا پروپیگنڈا
لاہور (طیبہ بخاری سے) پاکستان کی جانب سے اسرائیل پر جوہری حملے کی دھمکی کا جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نئی تعمیرات کیا چیز لازمی قرار دیدی گئی؟ شہریوں کو بڑی خبر
بھارتی خفیہ ایجنسی کی سازش
تفصیلات کے مطابق بھارت کی انتہا پسند مودی سرکار اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا ہے۔ "را کے فیک اکاؤنٹ @Iriran_official" نے دعویٰ کیا ہے کہ "اسرائیلی چینلز کے مطابق پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کیا کہ اگر ایران پر جوہری حملہ ہوا تو پاکستان اسرائیل کے خلاف جوہری ردعمل دے گا۔"
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ 4 قراردادیں منظور
پروپیگنڈا کی مستردگی
ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے اس منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقصد اسرائیل کیلئے ہمدردیاں پیدا کرنا ہے۔ اس زہریلے پروپیگنڈے کو پاکستان کی وزارت خارجہ نے یکسر مسترد کردیا ہے۔ حکومت پاکستان نے واضح کرچکی ہے کہ وہ ایران کی بین الاقوامی فورمز پر اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو بابا صدیقی کی طرح قتل کرنے کی دھمکی
وضاحتی نوٹ کی اہمیت
اس خبر کے جھوٹا ہونے کا یہ بھی ثبوت ہے کہ بیان کے ساتھ "ایکس" کا ایک وضاحتی نوٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔ وضاحتی نوٹ کے مطابق "کسی بھی مستند یا سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ پاکستان نے امریکا کو ایسا کوئی پیغام دیا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپین شپ جیتنے پر مبارکباد
جھوٹے بیانات کی حقیقت
ذرائع نے مزید بتایا کہ خواجہ آصف کے حوالے سے جھوٹ بولا گیا کہ پاکستان نے ایران کو حملے سے قبل انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں۔ خواجہ آصف نے 14 جون کو قومی اسمبلی میں ایسا کوئی اعتراف نہیں کیا۔ اب "آر ٹی وی" نے بھی اس بیان کی غلط تشریح کرنے پر معذرت کی ہے۔ ایک طرح سے "آر ٹی" کا بھی یہ اقرار ہے کہ یہ پروپیگنڈا تھا جس کا شکار وہ بھی ہوئے ہیں۔
FATF اور بھارتی سازشیں
اس سے قبل بھارتی خفیہ ایجنسی "را" اور اسرائیل ملکر پاکستان کو FATF گرے لسٹ میں شامل کرانے پر کام کرتے رہے۔ پاکستان کو FATF گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکامی کے بعد اب "را" نے یہ گھٹیا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ اس منفی پروپیگنڈے کا مقصد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ امریکہ سے توجہ ہٹانا بھی ہے۔