گلگت: روایتی شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے شروع ہوگا
شندور پولو فیسٹیول کی تفصیلات
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) روایتی شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد 20 سے 22 جون تک شندور میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کویت ایئرپورٹ کے فیول ٹینکس پر ڈرون حملہ، زور دار دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی
تعاون اور شراکت داری
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد خیبرپختونخوا حکومت، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائے پردیس !! پردیس میں جوان اکلوتا بیٹا فوت ہوگیا ، ماں نے سہرا، نوٹوں کے ہار ، گلاب کی پتیاں اور شیروانی بیٹے کی قبر پر رکھ دیں۔۔۔
تیاریاں مکمل
روایتی شندور فیسٹیول کیلئے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان 12 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
مؤثر سرگرمیاں
شندور میلے میں پولو میچز کے علاوہ پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شندور میلے میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہے۔








