غریبوں کی عدالت۔۔۔

وفاقی محتسب کا ادارہ: ایک جائزہ

تحریر : شا ہد نسیم ملک

ادارے کی تاریخ اور مشن

وفاقی محتسب کا ادارہ 4 دہائیوں سے زائد اپنے طویل سفر کے دوران ایک مثالی جذبے اور لگن کے ساتھ عوام الناس بالخصوص پسماندہ لوگوں کی خدمت کرنے والی غریب آدمی کی عدالت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ مرکزی دفتر، اسلام آباد کے علاوہ اس وقت ملک بھر کے 25 شہروں میں وفاقی محتسب کے ذیلی دفاتر موجود ہیں۔ یہ ادارہ، بدانتظامی کے شکار افراد کو مفت اور جلد انتظامی انصاف فراہم کر رہا ہے۔

شکایات کا نظام اور ترقی

وفاقی محتسب کے ادارے نے گزشتہ برسوں میں اپنی کارکردگی اور افادیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ شکایات سے نمٹنے کے طریقۂ کار کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ سال 2024ء کے دوران، شکایات کی تعداد 17 فیصد اضافے کے ساتھ 194,106 سے بڑھ کر 226,372 ہو گئی۔ فیصلوں کی تعداد بھی 223,198 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

شفافیت اور جوابدہی

یہ ادارہ، محتسب کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے شفافیت اور جوابدہی پر یقین رکھتا ہے۔ فیصلوں پر عمل درآمد کی شرح میں بھی متاثر کن اضافہ ہوا ہے جو کہ 2023ء کے 85.70 فیصد کے مقابلے میں 2024ء میں 93.21 فیصد تک پہنچ گئی۔

شکایت کی آسانی

وفاقی محتسب میں شکایت کرنے کے لئے وکیل کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہاں شکایت درج کرانے کا طریقہ کار بھی بہت آسان ہے۔ دفتر میں ذاتی طور پر آئے بغیر، ڈاک، ای میل یا موبائل ایپ کے ذریعے بھی آن لائن شکایت کی جا سکتی ہے۔

طویل مدتی اصلاحات

اس دفتر نے سرکاری اداروں کے نظام کار کے مسائل کو حل کرنے کے لیے طویل مدتی اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت کو بھی نظر انداز نہیں کیا۔ اب تک 80 اسٹڈیز/رپورٹس تیار کی جا چکی ہیں، جن میں اہم شعبوں پر توجہ دی گئی ہے۔

بچوں کے حقوق کا تحفظ

بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے وفاقی محتسب کے عزم کا اظہار بچوں کے لئے کمشنر برا ئے اطفال کی تقرری سے ہوتا ہے۔ شکایات کمشنر نے قانونی فریم ورک کو جدید چیلنجوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے "شکایات کمشنر برا ئے اوورسیز پا کستانیوں" کا دفتر قائم کیا ہے۔ یہ دفتر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے انفرادی شکایات اور نظامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

خلاصہ

وفاقی محتسب کا ادارہ ریاست کی آئینی ذمہ داریوں کی تکمیل میں بھرپور طریقے سے اپنے قانونی فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ اب تک 23 لاکھ سے زیادہ گھرانے اس کی خدمات سے مستفید ہو چکے ہیں۔ یہ ادارہ گڈ گورننس کے قیام کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامی زیادتیوں، امتیازی سلوک، استحصال، غفلت اور نااہلی کا شکار افراد کو شفاف طریقے سے فوری ریلیف فراہم کر رہا ہے۔

نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...