عوامی منصوبوں کی تشہیر پر اپوزیشن کا اعتراض غیر منطقی ، فیک پوسٹس پر سیاست بند کی جائے: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کی وضاحت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپوزیشن کی جانب سے پبلک سیکٹر اشتہارات کے حوالے سے کی جانے والی تنقید کو حقائق کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اپوزیشن نے جو بھی بات کی وہ صرف فیک پوسٹس پر مبنی تھی، ہم فیک اطلاعات کی بنیاد پر پالیسی نہیں بنا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی : وائس ایڈمرل رب نواز

حکومتی اشتہارات اور سیاسی تشہیر

عظمیٰ بخاری نے جذباتی انداز میں کہا کہ اگر میں بھی چاہوں تو خیبرپختونخوا میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کا ڈھونگ رچا سکتی ہوں، لیکن ہم زمین پر بات کرتے ہیں، فیک تصویروں پر نہیں۔ بعض عناصر ہر حکومتی اشتہار کو سیاسی تشہیر سے جوڑ کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، حالانکہ سیاسی تشہیر اور سماجی تشہیر میں واضح فرق ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

سماجی تشہیر کی تعریف

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "ان کے نزدیک کتوں کے ساتھ تصویر لگانا سماجی تشہیر ہے اور ہمارے لئے اپنا گھر، اپنی چھت سکیم کی تشہیر سیاسی بن جاتی ہے؟"

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

حکومتی اقدامات کی معلومات

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اپنی عوامی فلاحی سکیموں کی تشہیر کیلئے نہ تو ڈھولچی بھیج سکتی ہے اور نہ ہی کبوتر کے گلے میں رقعہ ڈال سکتی ہے۔ یہ بل صرف اس مقصد کے تحت لایا جا رہا ہے کہ عوام تک حکومتی اقدامات کی معلومات مؤثر انداز میں پہنچ سکیں۔ کچھ صحافی دوستوں کی طرف سے اس بل پر اعتراضات سامنے آئے ہیں، جنہیں خوش آمدید کہتے ہیں، مگر یاد رکھا جائے کہ "قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، میڈیا کا نہیں۔"

قانون سازی اور میڈیا کا کردار

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میڈیا رسیوِنگ اینڈ پر ہے، وہ ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا کہ اشتہار کس انداز میں تیار کیے جائیں۔ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر عوام کی بہتری کے لیے قانون سازی جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...