پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا

پیپلز پارٹی کا پنجاب حکومت کے بجٹ پر ردعمل
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا۔
نرگس فیض ملک کا بیان
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے پیپلز پارٹی کی ایم پی اے نرگس فیض ملک کا کہنا تھا کہ (ن) لیگی حکومت نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں تو بغیر بحث کے ہی 500 فیصد تک اضافہ کرلیا مگر عام سرکاری ملازمین کے لیے صرف 10 فیصد اور پینشن میں صرف 5 فیصد اضافہ ظلم ہے۔
عوام کے حقوق کی حفاظت
میں عوامی نمایندہ ہوں اور عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر خاموش نہیں رہوں گی۔ پیپلز پارٹی اخلاقی طور پر اس بجٹ کو سپورٹ نہیں کرتی۔ میں ایوان کے اندر بھی احتجاج کروں گی۔