کب تک آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک چلائیں گے: چیئرمین نیب
لاہور میں نیب چیئرمین کا خطاب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ کب تک آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک چلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں مقیم بنگلہ دیشی کمیونٹی نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر طاہر منیر طاہر کو ایوارڈ سے نوازا
بزنس کمیونٹی کی حمایت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، چیئرمین نیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کا سفر شروع کرے۔ ریاست مکمل تعاون فراہم کرے گی اور بزنس کمیونٹی پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانے کے مشن پر کام کرے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 5منزلہ عمارت گر گئی
پاکستان کی حالیہ کامیابیاں
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے مزید کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان نے بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی پوری کوشش کریں گے اور بزنس فرینڈلی ریگولیٹری میکانزم آپ کے ساتھ مل کر بنائیں گے۔
کاروباری ماحول کی بہتری
چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں بزنس مین ہراسگی کا شکار ہو، وہاں کاروبار پھیل نہیں سکتا۔








