واٹس ایپ اپنے صارفین سے کس اہم فیچر کیلئے معاوضہ لے گا؟

نیویارک میں واٹس ایپ کا نیا فیچر
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو معاوضہ ادا کرنے پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی
نئی تبدیلیوں کا اعلان
میٹا کی ذیلی ایپ نے جلد ہی متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ البتہ، پلیٹ فارم نے اپنے ڈیڑھ ارب صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکزی چیٹ پیج میں کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔ ان تبدیلیوں میں سے بڑی تبدیلی چینلز اور سٹیٹس فیچر کے اندر لائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کے سربراہ نے مودی سے درخواست کردی
چینل کے مالکان کے لیے سبسکرپشن آپشن
پہلی بار چینل مالکان کو سبسکرپشن فیس کو شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا جس سے ممبران ماہانہ پیسے ادا کر کے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، صارفین کچھ قیمت ادا کر کے اپنے چینلز کی تشہیر بھی کر سکیں گے۔
سٹیٹس فیچر میں اشتہارات
دوسری جانب کمپنی سٹیٹس فیچر میں اشتہارات بھی متعارف کرانے جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے فیچر آئندہ چند ماہ میں عالمی سطح پر بتدریج متعارف کرائے جائیں گے۔