ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ شریف کے والد اور سوتیلی والدہ کا پاکستان میں روپوش ہونا: “بین الاقوامی تلاش کے آپریشن کے دوران میں نے انہیں چھپایا تھا”

موسمی حالات کا جائزہ

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی / جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی / مشرقی سندھ اور شمالی مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا میں ایک دو مقامات پر تیز بارش ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے معاہدے ختم، مزید8 بارے جلد خوشخبری سنائیں گے: عطا تارڑ

موسم کی عمومی صورتحال

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوبی مشرقی / مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 85 ارب کی متوقع قیمت پر صرف 10 ارب روپے کی بولی: کیا ‘باکمال لوگوں’ کی ایئرلائن کی نجکاری مزید پیچیدہ ہو گئی؟

پیشگی موسمی حالات

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا، تاہم خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

کراچی کا موسم

کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ شہر کے مضافات میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینی ٹریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث حبس کے ساتھ گرمی کی شدت 45 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...