اسرائیل نے ایران کے اہم کمانڈر اور سپریم لیڈر کی قریبی ترین شخصیت کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا

اسرائیلی فوج کے دعویٰ

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج نے ایران کے سب سے اعلیٰ فوجی کمانڈر علی شادمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل میں سہولیات کی مبینہ عدم فراہمی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

حملے کی تفصیلات

الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے تہران کے قلب میں واقع ایک فعال کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایران کے "چیف آف وار اسٹاف" علی شادمانی شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت ڈی جی ایم اوز کی ہاٹ لائن پر بات چیت

علی شادمانی کا پس منظر

علی شادمانی ایرانی مسلح افواج کے سب سے سینئر آپریشنل کمانڈر اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی مشیر سمجھے جاتے تھے۔ شادمانی نہ صرف جنگی کمانڈر تھے بلکہ "ایمرجنسی کمانڈ سینٹر" المعروف "خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز" کے بھی سربراہ تھے، جو ایرانی افواج کے آپریشنز اور حملے کی حکمت عملی کی منظوری دیتا ہے۔ انہوں نے ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب (IRGC) دونوں کی جنگی حکمت عملی کی نگرانی کی۔

ماضی کی خدمات

اس سے قبل وہ ایرانی جنرل اسٹاف کے آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اور خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی کمانڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ علی شادمانی کو حالیہ جنگی مہم کے آغاز پر ایران کی مسلح افواج کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا، ان کے پیشرو عالم علی رشید پہلے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...