ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس

ملزم کی پیشی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں پراسیکیوشن کی جانب سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔

شناخت پریڈ اور پراسیکیوشن کا مؤقف

پولیس کے مطابق شناخت پریڈ مکمل ہوچکی ہے، جس میں مقتولہ کی والدہ اور پھوپھو نے ملزم کو شناخت کیا۔ پراسیکیوشن کا مؤقف ہے کہ ملزم سے زیر استعمال موبائل فون اور گاڑی کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

ملزم کا بیان

عدالت میں بیان دیتے ہوئے ملزم عمر حیات نے کہا کہ اس نے موبائل فون پولیس کے حوالے کر دیا ہے، ساتھ ہی عدالت سے میڈیکل کروانے کی درخواست بھی کی، جس پر عدالت نے ملزم کے میڈیکل کا حکم جاری کر دیا۔

رابطہ کی مشکلات اور جسمانی ریمانڈ

ملزم نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اس کا اپنے اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہو سکا اور انہیں یہ نہیں معلوم کہ وکیل کرنا ہے یا نہیں۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...