22 سالہ نوجوان کی گھر کے اندر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی
نوجوان کی خودکشی کا واقعہ
کراچی (ویب ڈیسک) نیو کراچی فاطمہ سوسائٹی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ بار الیکشن سے پہلے 3امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے
پولیس کی رپورٹ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود سیکٹر 11/E فاطمہ سوسائٹی مکان نمبر B-490 نیو کراچی میں گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی محکمہ ایکسائز کے خلاف ملک گیر پہیہ جام ہڑتال
جاں بحق نوجوان کی شناخت
ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ محمد مقیم ولد محمد ادریس کے نام سے کی گئی۔
ورثا کا رویہ
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان نے خودکشی کی ہے، ورثا نے وجہ خودکشی بتانے سے گریز کیا اور پولیس کارروائی کروانے سے انکار کر دیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔








