ایران، اسرائیل کشیدگی: چین اور جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کردیں

چین اور جنوبی کوریا کی جانب سے شہریوں کے لیے ہدایات
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر چین اور جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
چین کی ہدایات
نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، چین نے اسرائیل سے اپنی شہریوں کو فوری انخلاء کی ہدایت کی ہے۔ چینی سفارتخانے نے خبردار کیا کہ چینی شہری زمینی بارڈر کراسنگ کے ذریعے اسرائیل سے جلد نکل جائیں کیونکہ سیکیورٹی صورتحال تشویشناک ہے۔ چینی حکومت نے شہریوں کو اردن کی طرف نکلنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
جنوبی کوریا کی اپیل
دوسری جانب، جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے تمام علاقوں میں مقیم جنوبی کوریائی باشندوں کو جلد از جلد ملک چھوڑ دینا چاہیے۔
قونصلر خدمات کی معطلی
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا کے سفارت خانے نے ایران میں قونصلر خدمات معطل کر دی تھیں۔