عدنان قتل کیس: سابق سینیٹر چودھری تنویر احاطہ عدالت سے گرفتار

گرفتاری کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے احاطے سے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چودھری تنویر کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب
عدالت کا فیصلہ
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق جسٹس صداقت علی خان نے چودھری تنویر کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
قتل کیس میں نامزدگی
چودھری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چودھری تنویر نے چودھری عدنان قتل کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی، چودھری عدنان قتل کیس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔