ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک زخمی ڈاکو گرفتار، 2 فرار
فائرنگ کا تبادلہ
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) مفتی محمود چوک بائی پاس کے قریب ڈیرہ پولیس اور نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے درمیان مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایچی سن کالج کے 140 سال مکمل ہونے پر تاریخی گوردوارہ میں کیرتن کی تقریب، سکھ برادری اور پاکستان کا رشتہ لازوال ہے: رمیش سنگھ اروڑہ
پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں میں سے ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
برآمدگی
پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ زخمی ڈکیت کے قبضہ سے 1 عدد ہینڈ گرنیڈ، 1 عدد پسٹل معہ ایمونیشن اور موبائل فون آمد کر لیا گیا۔








