ایک ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پونے 2 روپے بڑھی

کراچی میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ماہ میں امریکی ڈالر پونے دو روپے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر ایک روپے 69 پیسے مہنگا ہوچکا۔
یہ بھی پڑھیں: یاد رکھیے اگر مگر، چاہیے اور کاش یہ سب “موجود لمحے” کو نظرانداز کرنے کے بہانے ہیں، مستقبل میں زندگی نیا رخ اختیار کرے گی.
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت
نجی ٹی وی سماء کے مطابق ایک ماہ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر283.75 روپے سے بڑھ کر 285.50 روپے کا ہو گیا، انٹر بینک میں بھی ایک ماہ میں امریکی ڈالر 1 روپے 69 پیسے مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ایک ماہ میں ڈالر 281.81 روپے سے بڑھ کر 283.50 روپے کا ہو گیا ہے۔
ڈالر کی طلب میں اضافہ
کرنسی ڈیلرز کے مطابق حالیہ دنوں میں ایران اسرائیل جنگ کے باعث ڈالر کی مانگ بڑھی ہے، درمداکنندگان گھبراہٹ میں اپنی ایل سیز جلد میچور کرا رہے ہیں، جس سے ڈالر کی طلب بڑھی ہے، سٹیٹ بینک بھی کھلی مارکیٹ سے مسلسل ڈالر خرید رہا ہے。