ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ، کتنے میزائل داغے ؟

ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کے قریب اسرائیل کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجے، جس کے بعد شہریوں کو فوری طور پر پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل کشیدگی: عراق، قطر سمیت مختلف ممالک کا فلائٹ آپریشن متاثر

اسرائیلی فوج کی تصدیق

سی این این کے مطابق اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایک مختصر بیان میں تصدیق کی کہ "ایران دوبارہ حملہ کر رہا ہے"۔ فوج کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک گھنٹے میں ایران نے اسرائیل کی جانب کئی میزائل فائر کیے، جن میں سے بیشتر کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ کچھ دیر بعد اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے شہریوں کو پناہ گاہوں سے نکلنے کی اجازت دے دی اور خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا۔

حملے کی تفصیلات

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے بتایا کہ ایران کی جانب سے تازہ حملے میں آٹھ میزائل داغے گئے۔ الجزیرہ کے مطابق حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے ہر حملے میں کم تعداد میں میزائل فائر کیے جا رہے ہیں، جبکہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں بیک وقت درجنوں میزائل برسائے جا رہے تھے۔ جنگ کی شدت میں وقتی کمی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...